پشاور(جیوڈیسک) جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ کرلیا ہے ، ترجمان جماعت اسلامی اسراراللہ ایڈووکیٹ کے مطابق اتحاد کافیصلہ جماعت اسلامی کی مجلس عاملہ کیاجلاس میں کیاگیا،معاملات طے کرنے کے لئے مذاکرات جاری رہیں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے صوبائی جنرل سیکریٹری شوکت یوسف زئی کے مطابق عمران خان نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کے لئے پرویز خٹک کو نامزد کر دیا،انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے پرویز خٹک کو پارلیمانی لیڈر بھی نامزدکردیا۔