خیبرپختونخوا : نمونیا سے بچاو کا ٹیکہ حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں شامل

Vaccine

Vaccine

پشاور (جیوڈیسک) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے نمونیا سے بچاو کا ٹیکہ حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام میں شامل کردیا ہے۔ جس کے ساتھ حفاظتی ٹیکوں کی تعداد 9 ہوگئی۔ نمونیا کا ٹیکہ پروگرام میں کیوں شامل کیا گیا۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے زیر انتظام نوازئیدہ بچوں کو خسرہ، کالی کھانسی، تشنج، ٹی بی، خناق، انفلوئنزا، ہپاٹائٹس بی اور سی سے بچاو کے ٹیکے لگائے جاتے ہیں۔ محکمہ صحت نے اب نوزائیدہ بچوں کو نمونیا سے بچاو کی ویکسین نمیکوکل Pneumococcal کو بھی حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں شامل کر لیا ہے۔ جس کا پہلا ٹیکہ اس مہینے کے آخر میں بچوں کو لگایا جائے گا۔

ڈاکٹر جان باز آفرید ای پی آئی ڈپٹی ڈائریکٹر نمونیا سے بچاو کی ویکسین شامل کرنے کے بعد حفاظتی ٹیکوں کی تعداد 9 ہوجائے گی۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے اعدادوشمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں ہلاک ہونے والے پانچ سال سے کم عمر بچوں کی کل تعداد کا 19 فیصد نمونیے کا شکار ہو کر لقمہ اجل بنتی ہے۔