خیبرپختونخوا سے پولیو کا نیا کیس سامنے آ گیا، تعداد 40 ہو گئی

Polio

Polio

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا سے پولیو کا ایک نیا کیس سامنے آ گیا ، رواں برس اب تک رجسٹر ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد چالیس ہو گئی۔

قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق تحصیل بنوں کے رہائشی زاہد اللہ نامی شخص کی بیٹی سمیرا میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ متاثرہ بچی کو پولیو سے بچاؤ کے قطروں کی کوئی خوراک نہیں پلائی گئی تھی۔ رواں برس سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد چالیس ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ برس کے پہلے تین ماہ میں صرف چھ جبکہ مجموعی طور پر ترانوے پولیو کیسز رجسٹرڈ ہوئے تھے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق رواں برس اب تک فاٹا سے تینتیس پولیو کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے شمالی وزیرستان سے تیس ، جنوبی وزیرستان ، خیبر ایجنسی اور ایف آر بنوں سے ایک ایک کیس رجسٹرڈ ہوا جبکہ پشاور، بنوں سے تین تین اور بلدیہ کراچی سے ایک پولیو کیس سامنے آیا ہے۔