پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوامیں بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور بے ضا بطگیوں کی شکایات پرالیکشن کمیشن کی جانب سے دیے گئے فیصلے کے مطابق 353 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ آج(جمعرات کو) فوج کی نگرانی میں ہو گی۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کے پی کیساتھ مشاورت کے بعد ان پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور پاک فوج کے اہلکار پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات ہونگے۔