خیبرپختونخوا میں بجلی کا نظام سنبھالنے کیلئے تیار ہیں: اسد عمر

Asad Umar

Asad Umar

کراچی (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خواجہ آصف خیبر پختون خوا میں بجلی کا نظام صوبائی حکومت کو دیے جانے کی پیشکش پر سنجیدہ ہیں تو وہ اسے قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے بہت جلد وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا وفاقی حکومت کو خط لکھیں گے کیونکہ تحریک انصاف حکومت کی اس پیشکش کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے اور صوبے کے بجلی کی نظام کی وفاقی ادارے سے منتقلی کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت سے اور بھی ادارے نہیں چل پا رہے تو وہ بھی تحریک انصاف کے حوالے کر دیں۔