پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختون خوا حکومت نے جیل وارڈرز کی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے تقریبا 8 سو بھرتیاں منسوخ کر دیں ہیں۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حکومت نے محکمہ جیل خانہ جات خیبر پختون خوا میں ہونے والی حالیہ بھرتیوں کے عمل میں خامیوں اور بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے 796 وارڈرز کی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔