خیبر پختونخوا میں جیل سکیورٹی فورس کے قیام کا فیصلہ

Police

Police

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے جیلوں کی حفاظت کے لئے لگ جیل سکیورٹی فورس بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ الگ تربیتی ادارہ بھی قائم کیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا میں جیلوں پر حملوں کے بعد الگ سے ایک جیل سکیورٹی فورس بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اس فورس میں الگ سے بھرتیاں کی جائینگی اور فورس کو بھاری ہتھیار چلانے کی تربیت کے ساتھ بلٹ پروف جیکٹس اور خصوصی لباس دیا جائے گا۔ اس حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو فورس کی تشکیل کے لیے اپنی آرا دے گی۔

آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ فورس کے لیے بہترین افسران کا انتخاب کیا جائے گا۔