خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر شاہ محمد 5سال کے لیے نااہل قرار
Posted on February 1, 2022 By Majid Khan پشاور, مقامی خبریں
Shah Muhammad
پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا ۔بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کو پانچ سال کے لیے نااہل کر دیا
بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن وامان کیس میں الیکشن کمیشن نےفیصلہ جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں صوبائی وزیر شاہ محمد کو ذمہ دار قرار دے دیا اور کہا کہ وہ بکاخیل پولنگ اسٹیشنز پر حملے میں ملوث تھے ۔
الیکشن کمیشن نے ایم پی اے شاہ محمد کو ڈی نوٹیفائی بھی کردیا۔
الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کے بیٹے مامون رشید کو بھی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیدیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com