خیبر پختونخواسے تعلق رکھنے والی 9 شخصیات کو تمغہ امتیازسے نوازا گیا

Governor's House Peshawar

Governor’s House Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت کی جانب سے خیبر پختونخواسے تعلق رکھنے والی 9 شخصیات کو تمغہ امتیازسے نوازا گیا۔

یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات دینے کی تقریب گورنر ہاوٴس پشاور میں ہوئی۔ گورنر خیبر پختونخوا شوکت اللہ خان نے صدر کی طرف سے یہ اعزازات دیئے۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں پروفیسر ڈاکٹرامین بادشاہ ،ڈاکٹر جاسمین شاہ ،ڈاکٹر ظہور احمد سواتی اور موسیقار استاد نظیر گل کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی نو شخصیات شامل ہیں۔