پشاور (جیوڈیسک) سابق ایڈوائزر وفاقی محتسب امجد شاہد آفریدی 2 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ان کی گاڑی موٹروے چھچھ ٹول پلازے کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔ سابق ایڈوائزر وفاقی محتسب امجد شاہد آفریدی جن کی خدمات تقریبا ایک ماہ قبل صوبائی حکومت کے حوالے کی گئی تھیں اور یہاں پر ان کو اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان تھا گزشتہ دو دن سے لاپتہ ہو گئی ہیں۔
امجد شاہد آفریدی کے بیٹے وسیم خان آفریدی نے گفتگو میں بتایا کہ ان کے والد کی گاڑی موٹروے چھچھ ٹول پلازے کے قریب سے برآمد ہوگئی ہے۔ اور خدشہ ہے کہ انھیں اغواء کرلیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امجد شاہد آفریدی شاہی مہمان خانے میں مقیم تھے اور2 دن قبل اچانک لاپتہ ہوگئے ہیں گمشدگی کی ابتدائی رپورٹ تھانہ شرقی میں درج کرلی گئی ہے۔ امجد شاہد آفریدی صوبائی سیکرٹری تعلیم ، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اور سیکرٹری سائینس انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی رہے ہیں۔