پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوااور سندھ اسمبلیوں کے اجلاس بدھ کو طلب کرلیے گئے ہیں۔ ان اسمبلیوں کے نومنتخب ارکان افتتاحی اجلاسوں میں حلف اٹھائیں گے جس کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں کے انتخابات عمل میں آئیں گے۔
گورنر خیبر پختون خوا شوکت اللہ کی جانب سے جاری کیے گیے اعلامیہ کے مطابق خیبر پختون خوا اسمبلی کا پہلا اجلاس 29 مئی بروز بدھ صبح دس بجے اسمبلی بلڈنگ میں ہوگا جس میں اسپیکر کرامت اللہ چغرمٹی نومنتخب اراکین سے حلف لیں گیے۔ اس کے بعد نیے اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغذت نامزدگی کا عمل شروع ہو جائگا۔
30 مئی کو نیے اسیکر کا انتخاب ہوگا ۔ نیے اسپیکر کے بعد31 مئی کو وزرات اعلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاینگے۔ وزیر اعلی کے لیے پرویز خٹک، اسپیکر کے اسد قیصر جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے قومی وطن پارٹی نے انسیہ زیب کو نامزد کیا ہے۔