خیبر پختون خوا حکومت گرانے کی ضرورت نہیں، مولانا فضل الرحمان

Maulana Fazal-ur-Rehman

Maulana Fazal-ur-Rehman

بٹ گرام (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں تحریک انصاف کی حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں حکومت خود گرنے والی ہے۔

بٹ گرام میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومتیں اکثریت سے بنتی ضرور ہے لیکن چلتی نہیں، موجودہ حکومت نے ایک سال میں کئی محاذ کھول لیے ہیں جن کو ختم کرنا ہوگا اور یکجہتی پالیسی کے تحت آگے چلنا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان دھرنوں کی سیاست ترک کر کے صوبائی حکومت پر توجہ دیں۔ خیبر پختون خوا میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں حکومت خود گرنے والی ہے۔