خیبر پختونخوا حکومت کا دہشت گردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ

Khyber Pakhtunkhwa Session

Khyber Pakhtunkhwa Session

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ میں چیف سیکریٹری ارباب شہزاد کی سربراہی میں اعلی فوجی اور سول حکام کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد سیکرٹری داخلہ اختر علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آئی جی پولیس اور کمشنر پشاور کی سربراہی میں دو ٹاسک فورسز تشکیل دی گئی ہیں۔

ٹاسک فورس میں پولیس، فرنٹیر کانسٹیبلری، ف رنٹیئرکور، انٹیلی جنس اور پاک فوج کے اہلکار شامل ہوں گے۔ فورس کے اہلکار شہر میں دہشتگردی کے کسی بھی واقعے کے بعد فوری آپریشن کر سکیں گے۔

شہر کے ہوٹلوں اور لاری اڈوں میں سرچ آپریشن اور ٹارگٹڈ آپریشن بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ قصہ خوانی دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو تین تین لاکھ اور زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ جن افراد کی املاک کا نقصان ہوا ہے انہیں بھی معاوضہ دیاجائے گا۔