خیبر پختونخوا کا جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے امداد تین لاکھ روپے کرنے کا اعلان

Khyber Pakhtunkhwa Government

Khyber Pakhtunkhwa Government

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے طوفانی بارشوں سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے امداد ایک لاکھ سے بڑھا کر تین لاکھ روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونحوا پرویز خٹک کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں طوفانی بارشوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے امداد ایک لاکھ سے بڑھا کر تین لاکھ شدید زخمیوں کے لئے پچاس ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا اعلان کیا گیا۔

بارشوں سے تباہ ہونیوالے گھر کے لئے معاوضہ ایک لاکھ روپے ایک کمرہ اور ایک دیوار گرنے کا معاوضہ 80 ہزار روپے اور دیوار گرنے کا معاوضہ تیس ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔