پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا میں ہر سال کی طرح اس بار بھی 2 عیدوں کی روایت ہے جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔
پشاور، مردان، نوشہرہ اور کوہاٹ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں عید الاضحیٰ سعودی عرب کے ساتھ منائی جا رہی ہے جب کہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
بہت سے لوگ سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ ادا کر رہے ہیں جب کہ کچھ دوسرے اور کچھ تیسرے روز قربانی کریں۔
کراچی سمیت دیگر شہروں میں موجود افغان بستیوں میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے جب کہ ہزارہ اور مالا کنڈ ڈویژن میں عوام کل مرکزی حکومت کے ساتھ عید منائیں گے۔