خیبر پختونخوا میں رواں سال بدامنی کی فضا عروج پر رہی

Police

Police

پشاور (جیوڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا سال 2014 میں دہشتگردوں کے نشانے پر رہا۔ اب تک صوبے میں کل 86 دھماکے ہوئے۔ صرف پشاور میں 19 دھماکے ہوئے۔

دھماکوں میں 172 افراد ہلاک اور 437 زخمی ہوئے۔ پہلا دھماکا 2 جنوری کو ٹانک میں ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔ 12 جنوری کو شانگلہ میں ہونے والے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ 16 جنوری کو تبلیغی مرکز میں ہونے والے بم دھماکا میں 10 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہو گئے۔ 20 جنوری کو بنوں دھماکے میں 26 افراد جان سے گئے اور 24 زخمی ہو گئے۔

فروری میں 20 دھماکے ہوئے جن میں 36 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ 4 فروری کو پشاور کے قصہ خوانی بازار دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے۔ 11 فروری کو شمع سینما میں بم دھماکے میں 13 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوئے۔ 23 فروری ہنگو روڈ پر دھماکا ہوا جس میں 13 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔ 5 مارچ کو ہنگو میں دھماکا ہوا جس میں 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔

14 مارچ کو سربند کے مقام پر دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوئے۔ 22 اپریل کو چارسدہ فاروق اعظم چوک پر دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے۔ 8 مئی کے دھماکے میں 28 افراد زخمی ہوئے۔ 19 جون کو دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔ 6 جولائی کو 6 بم دھماکے ہوئے۔ 17 جولائی ہنگو کے دھماکے میں 8 افراد مارے گئے اور 3 زخمی ہوئے۔ 4 اگست کو ڈیرہ اسماعیل خان میں کولاچی کے مقام پر بم دھماکے میں 3 افراد مارے گئے۔ 23 ستمبر کو پشاور میں خود کش حملے میں 3 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے۔