پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا میں ینگ ڈاکٹرز اور کورونا ریپڈ رسپانس فورس نے آج سے صوبے بھر کے اسپتالوں میں ڈیوٹی سےبائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر فیصل خان کے مطابق ینگ ڈاکٹرزاور کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے فنڈز کی عدم ادائیگی پر آج سے ڈیوٹیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ صوبے کے اسپتالوں میں کورونا کی ڈیوٹیاں نہیں کی جائیں گی اورفنڈز نہ ملنے تک بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی ہیلتھ اور ان کے اکاؤنٹنٹ کورونا فنڈز کی ریلیز میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔