آج جمعرات سے اتوار کے دن تک دوران بالائی خیبر پختون خواہ، بالائی پنجاب اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیزہواں کے سا تھ اور تیزمون سون بارشوں کا امکان ہے اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشنگوئی جبکہ جنو بی پنجاب خیبر پختون خواہ گلگت بلتستان اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقا مات پرآ ندھی/تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علا قوں میں آج جمعرات کے روز سے شدید گرمی کی زور ٹوٹ جا ئے گا، اور دن کے درجہ حرارت میں 03 سے 05 ڈ گری کمی کا امکا ن ہے۔ جبکہ جمعہ / ہفتہ کے روز حبس کی شدت میں کمی آ جا ئے گی۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ،وسطی خیبر پختون خواہ اور کشمیر میں کہیں کہیں جنوبی خیبر پختون خواہ ،مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواں کے ساتھ کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ اس دوران کشمیر اور بالائی خیبر پختونخواہ میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواں کے ساتھ بارش ہوئی۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش مری میں 65 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
،کاکول64،راولاک59،کوٹلی53، بالاکوٹ 47 منگلا 36، لوئر دیر 32، پارا چنار29، گوجرانوالہ26، جہلم23، اسلام آباد،منڈی بہاولدین18، مظفرآباد15، راولپنڈی ، سیالکوٹ14، چکوال13 خضدار12، گڑھی دوپٹہ اور مالم جبہ میں05 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ گزشتہ روز سب سے گرمی نوکنڈی میں پڑی جہاں درجہ حرارت48 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ دالبندین میں47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔