پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختون خوا کے حوالے سے خوش خبری یہ ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت کے شعبے کیلئے مختص رقم میں تقریبا 40 فی صد اضافہ تجویز کردیا گیا ہے۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق سال 13- 2012 میں صوبے کا صحت بجٹ سات ارب 23 کروڑ روپے رکھا گیا تھا جس میں آئندہ مالی سال کیلئے چالیس فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
تاکہ صوبے بھر میں لوگوں کو صحت کی زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ 14۔2013 کے مالی سال کے دوران اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے علاوہ، جدید آلات کی فراہمی ، بنیادی صحت کے نئے پروگراموں کا اغاز اور نادار و مستحق مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولتیں فراہم کرنے کے لئے رقم مختص کی جائے گی۔