پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے 7 اموات کے واقعے پر ڈاکٹر سمیت 7 ملازمین کو فوری معطل کر دیا گیا۔
پشاور کے خیبرٹیچنگ اسپتال میں گزشتہ روز افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بروقت آکیسجن نہ ملنے پر 7 مریض انتقال کر گئے۔
وزیراعلیٰ نے واقعے پر نوٹس لیا تھا جس پر اسپتال ڈائریکٹر نے ابتدائی رپورٹ چیئرمین انکوائری کمیٹی کو بھیج دی جس کے بعد فوری طور پر ڈاکٹر سمیت 7 ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر فرحان اور ڈاکٹر سعود اسلام ملک پر مشتمل کمیٹی تحقیقات کررہی ہے جو کل اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔