ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ خان اپنی بلاک بسٹر فلم “کک” کے سیکیول میں ڈبل کردار نبھاتے نظرآئیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنے ایک انٹرویو میں “کک” کے سیکیول میں جلوہ گر ہونے کی تصدیق کردی ہے، ان کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی بہت اچھی ہے جس میں وہ ڈبل رول نبھاتے نظر آئیں گے، فلم کے اسکرپٹ پر کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔
فلم کے ڈائریکٹر اورپروڈیوسر ساجد نڈیاڈ والا نے کہا ہے کہ ’’کک‘‘ کے سیکویل کا اسکرپٹ آئندہ 2 سے 3 ماہ میں تیار ہوجائے گا تاہم فلم کے لئے دیگرفنکاروں کا انتخاب نہیں کیا گیا۔ واضح ر ہے کہ اداکار سلمان خان اس سے قبل فلم “کرن ارجن” اور “جڑوا” میں بھی ڈبل رول نبھا چکے ہیں۔