لاہور (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث تین خواتین سمیت پانچ افراد پر فرد جرم عائد کر دی ملزمان میں کنیز فاطمہ، جمیلہ بی بی، بشریٰ بی بی، اعجاز اور محبوب عالم شامل ہیں۔
ادھر خصوصی عدالت نے مبینہ دہشت گرد وں سے برآمد ہونے والے مواد کی تجزیاتی رپورٹ پیش نہ کرنے پر فرانزک سائنس لیبارٹری کے افسر خالدشہباز کی تنخواہ تا حکم ثانی بند کرتے ہوئے اسے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا ۔دریں اثنا عدم شہادت کی بنا پر ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے میں ملوث عبدالرؤف کو بری کر نے کا حکم دے دیا گیا۔