اغوا ہونے والے تاجر تنویر احمد کے اہلخانہ کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ تھانہ سٹی اور گنجمنڈی پولیس کیخلاف نعرے بازی سی پی او سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا،تھانہ سٹی کی حدو د سے اغواء ہونے والے نرنکاری بازارکے تاجر تنویر احمدکی اہلیہ نے شوہر کی عدم بازیابی اورنامزد ملزمان کی گرفتار نہ ہونے پر راولپنڈی پر یس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ اسے خدشہ ہے کہ اغوا کا راسے کہیں مار نہ دیں۔

تاجر تنویر احمد کی اہلیہ مسماۃمہرین نے کہاکہ ان کے شوہر تنویراحمد 6 ستمبر کو گھر سے دکان کیلئے گئے لیکن شام تک گھر نہیں آئے ہم نے ان کی بہت تلاش کی لیکن ناکام رہے میرے شوہر کو اس کے بھانجے اوراس کے دوست نے انہیں دکان اپنے نا م کرنے کی غرض سے اغوا کیاہے میرے شوہر کو 25روز گزرگئے ہیں پولیس بازیاب نہیں کرسکی اورنہ ہی اس سلسلے میں کوئی پیش رفت ہوئی ہے ۔ مسماۃمہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پولیس ،اورارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے شوہر کی بازیاب کرائیں۔