کنٹرول رسک لندن کے مطابق اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کی تعداد کے حوالے سے پاکستان دنیا میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے، الیکشن کے سال میں آرمی چیف اور چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے بے یقینی میں اضافہ ہو گا۔کنٹرول رسک لندن کی رپورٹ کے مطابق نیٹو افواج کی واپسی، دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خدشات سے پاکستان کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔
پاکستان کے اقتصادی حالات بدترین ہو چکے ہیں۔ سیاسی اور سیکورٹی رسک بہت زیادہ ہے۔ افغانستان سے ملحقہ علاقوں میں خطرات بدترین ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اغوا برائے تاوان کی سب سے زیادہ وارداتیں نائجیریا میں ہوتی ہیں، انڈیا کا نمبر تیسرا ہے۔