اغوا؟ یا دہشت گردی کی بدلی شکل

Kidnapping

Kidnapping

تحریر : شبنم علی
آج کل لاھور یا یوں کہیے پورے پنجاب میں جو بچے اغوا ھو رہیں ھیں اصل میں دہشت گردی کی بدلی ھوئ شکل ھے اس کی دوسری قسم ھے۔بم نہیں تو اب اغوا ہی سہی . اغوا ھو جانے پر لوگ توجہ ھی نہیں دیتے یہ سوچھ کر کے کون سی بڑی بات ھے ایک بچا ھی تو گیا ھے ۔ پر جس خاندان کا وہ بچا ھوتا ھے اس سے معلوم کرو کی وہ بس ایک بچا نہیں ایک نسل تھی جو ختم کر دی گئ۔کیا ھمارے بچے اتنے عرضہ ھیں کوئ بھی ان کو جانور سمجھ کر کاٹ ڈالے اور ان کی تجارت کرے۔ اللہ کی پناہ سرکار سوئ نہیں ھے وہ اپنے موج میلوں میں گم ھے اس کو کیا پڑی ھے جو وہ آپ کے بچوں کی خبر لے گی۔ اخیر ھو کیا رھا ھیں ان بچوں کے ساتھ کیوں ابھی تک اس بات کی خھوج شروع نہیں کی اس طرف نہ پو لیس اور نہ ہے فوج دھیا ن دے رہی ہے ۔ ایسا کیون ھو رھا ھے ۔ کب کوئ اقدام کیا جاۓ گا۔

اتنے بچوں کو تو بم سے نقصان نہیں ہوا ہو گا اب تک جتنے ان بے ضمیر لوگوں نے اغوا کر لیے ہیں۔پاکستان کی موجودہ سرکار بے حد سست اور ناکارہ سرکار ثابت ہوئی ہے اور حد سے زیادہ بے حیس جس کو یہ بھی فرق نیہں پڑتا کے یہ معصوم بچے جانوروں کی طرح ضباہ ھو رھیں ھے جس ملک کے ایک ہے صوبے سی اتنے بچے غائب ہو جائیں وہاں تو اب تک عوام کو سڑ کوں پر آ جانا چاہیے تھا اور سرکار کو فورا ایکشن لینا چاہیے تھا جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرےلگوا دینے چا ہیے تھے ۔پر ایسا اب تک کیوں نہیں ہوا اور لگتا ہے ہوگا بھی نہیں کو نکہ جس رفتار سے بچے اغوا ہو رہے ہیں۔

اس سے تو یہ ثابت ہوتا ہے کہ سرکار اور پولیس بھی اس میں شامل ہے حد ہوتی ہے بے فکر ی کی یا جب تک پو لیس والوں کے اپنے بچے اغوا نہیں ہوتے یہ قا نون کے رکھوالے سوتے ہی رہیں گیں بس … تو کیا اب ہر ماں باپ کو ان سب لوگوں ک لے بدعاکرنی چا ہیے ؟؟؟ اللّه کی پناہ آخر ہو کیا رہا ہے ہم مسلمانوں کے ساتھ ؟؟ پھر دنیا کو ہم برا کہتے نہیں تھکتے کہ وہ ناحق مسلمانوں کی جان لے رہے ہیں۔

Child Kidnapped

Child Kidnapped

کون ہیں وہ لوگ غیر مسلم ہی نہ .. پاکستان میں بچوں کی جانیں کون لے رہا ہے ان کو اغوا کر کے انکے جسما نی اعضاکی تجا رت کون کر رہا ہے ؟ یہودی یا کا فر ؟؟؟ نہیں ان میں سے کوئی بھی نہیں … یہ سب ہم مسلمان ہی کر رہے ہیں … اور کیوں کر رہے بس چند روپے کی خاطر .. انتہا ئی شرم اور دکھ کا مقا م ہے کہ ہم اپنوں کے ہاتھوں ہی محفوظ نہیں ہیں ہما رے اپنے ہی لوگ ہمارا کلیجہ نوچ کر بیچ رہے ہیں اللّه پوری امتو ں کی حفاظت فرماے اور ان سب گھٹیا لوگوں کو عبر تناک سزا دے جو اس گھناونے کام میں ملوث ہیں آمین اب پاکستانی عوام کو پوری طرح جاگ جانا چا ہیے آج کسی کے گھر کا چراغ بجھا ہے کل کسی اور کے گھر کا بھی ہو سکتا ہے۔

آپ کا میرا کیا ھم اپنے خون سے سیچے ھوۓ اپنے نازک پھولوں کو ان قسایوں کے ہاتھوں میں چھوڑ دے ان کے جسم کو تکڑں میں بٹتا دیکھتے رہیں خدا کے لے اسے دوسروں کا نہیں اپنا درد سمجھ کر گور نمنٹ کے سامنے احتجاج کریں اور ہلا دیں ان سب حکمرانوں کو جو اپنے عیش و آ سائیشوں میں پڑے ہیں .. اور ھمارے بچوں کو اغوا اور قتل ھوتے دیکھ راھے ہیں پر اس سرکار کے کان پر جؤں تک نہیں رینگ رہی۔

Future

Future

آج اگر آپ اپنے بچو کے لیے آواز نہیں اٹھاۓ گے تو کل کو آپ کی نسلے ختم ھوجانی ھیں کیوں چوپ ھو آپ سب آخیر کس بات کا انتطار ھے آپ سب کو آپ ابھی بھی نہ بولے تو بہت دیر ہو جا نی ہے یہ بچے اس ملک کا مستقبل ہیں اس مستقبل کو یہ ظالم لوگ کاٹ کر پھینک رہے ہیں۔خدا کے لیے اپنے لیے اپنوں کے لیے کچھ کرے اس بات کو سمجھے اور اپنے بچوں کو بچاۓ ان ویحشی درندہ سے اللہ آپ سب کا حامی وناصر ھو آمین۔

تحریر : شبنم علی