کڈز کالج اڈا طالب والا ایک بہترین مثالی درس گاہ ہے۔ رضوان گیلانی

کروڑ لعل عیسن: کڈز کالج اڈا طالب والا ایک بہترین مثالی درس گاہ ہے۔ جس سے چکوک کے طلباء اور طالبات کو بڑے شہروں کے برابر سہولیات میسر ہیں۔ یہ بات کالج کے پرنسپل سید رضوان گیلانی نے گزشتہ روز ایک تقریب میں کہی۔

انہوں نے کہاکہ کڈز کالج اڈا طالب والا اس بات کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہے کہ دیہاتوں کے بچے اور بچیوں کو اچھی تعلیم میسر آسکے اور بڑے شہروں میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ خصوصاً بچیوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا تھا۔ 2014 ء سے بچیوں کو نہم اور دہم جماعت میں داخلہ دیا جا رہا ہے۔ جس سے علاقہ کے لوگ بہت خوش ہیں۔

انیوں نے کہا کہ کڈز کالج کا رزلٹ ہمیشہ مثالی رہا اور انشاء اللہ بچیاں نہم اور دہم کی کلاسز میں آئیندہ سال ضلع بھر میں اول پوزیشن لیں گے۔اس کاوش پر علاقہ کے مکینوں اور والدین نے رضوان گیلانی ، فرحان گیلانی اور صدر نذر محی الدین گیلانی کا شکریہ ادا کیا۔