کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور کن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت کی رٹ نہیں ہے،صوبہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن چکا ہے۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ۰حکومت کو معلوم ہی نہیں کہ کراچی میں آپریشن ہو رہا ہے سندھ میں حکومت کی رٹ نہیں ہے، کراچی سے کشمور تک اپنی آواز کو آگے بڑھاتے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس میں میرٹ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، سندھ دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن چکا ہے۔ خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ سندھ میں قتل عام روکنے کیلئے فوج کی ضرورت پڑی تو لے لی جائے۔