جاں بحق سب انسپکٹر کے لواحقین کے لیے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) پولیس حکام جاگ گئے، دستی بم ناکارہ بنانے کے دوران جاں بحق ہونے والے سب انسپکٹر محمد سلیم کے لواحقین کے لیے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔ ٹنڈو الہ یار میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران دھماکے میں جان گنوانے والے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انسپکٹر محمد سلیم کی نماز جنازہ اداکردی گئی۔

جس میں اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی اور لواحقین کے لئے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا۔ کراچی پہنچنے پر بھی پولیس کا کوئی افسر محمد سلیم کی خبر گیری کرنے نہیں آیا۔۔افسران خواب غفلت سے جاگےاور اسپتال پہنچے لیکن اس وقت تک سلیم زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔