ڈیڑھ ماہ قبل قتل ہونے والے دو افراد کے ملزمان تا حال گرفتار نہ ہو سکے
Posted on November 1, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : ڈیڑھ ماہ قبل قتل ہونے والے دو افراد کے ملزمان تا حال گرفتار نہ ہو سکے۔ ڈی پی او قصور سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ۔شیری وغیرہ پانچ افراد نے دن دہاڑے اندھا دھندہ فائرنگ کرکے انتہائی بے درد سے باپ بیٹے کو قتل کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل خالد عرف شیری، نواز، طارق، خالد اور عارف نے کلاشنکوف اور 222رائفل سے فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوار سراجدین عرف سرجا بھٹی اور اس کے بیٹے فیاض کو قتل کر دیا تھا۔ ورثہ نے ڈی پی او قصور کیپٹن(ر) جواد قمر سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com