جاں بحق نجی ٹی چینل کے تین کارکنوں کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

Workers Killed

Workers Killed

کراچی (جیوڈیسک) رات گئے فائرنگ سے جاں بحق نجی ٹی چینل کے تین کارکنوں کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی، واقعے پر صحافتی تنظیموں کی شدید مذمت، آج احتجاج کیا جائے گا۔ بورڈ آفس کے قریب نجی ٹی وی چینل کی سیٹلائٹ وین میں کارکن فرائض کی انجام دہی کیلیے موجود تھے کہ چار مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔

جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور، گارڈ اور ٹیکنیشن شدید زخمی ہوگئے، ایس پی نارتھ ناظم آباد کے مطابق فائرنگ سائلنسر لگے 32 بور کے پستول سے کی گئی، وین کے قریب سے گولیوں کے 5 جبکہ وین کے اندر سے 13 خول ملے ہیں۔

آزاد صحافت پر کیے جانے والے اس حملے کی صحافتی تنظیموں نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور آج کراچی سمیت ملک بھر کے پریس کلبوں کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔