سفاک قاتل نے دوسری بیوی کے ایماء پر پہلی بیوی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

Firing

Firing

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) سفاک قاتل نے دوسری بیوی کے ایماء پر پہلی بیوی کو اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار،اہل علاقہ سراپا احتجاج،ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ۔۔

تفصیلات کے مطابق غازی کوہلی کے رہائشی ملک اسرت عرف راجہ نے پہلی بیوی اور دو بچوں کو چھوڑ کر دوسری شادی رچا رکھی تھی پہلی بیوی اور دو بچے ماں کے ساتھ غازی کوہلی میں رہائش پذیر تھے عید کے دن ملک اسرت گھر میں داخل ہواتو بچوں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تو ملک اسرت نے اپنے بیٹوں پر فائر کھولا تو بچوں کی ماں بچوں کے سامنے آ گئی اور فائرنگ سے موقع پر ڈھیر ہو گئی اور بچوں نے بھاگ کر جان بچائی واقع کی اطلاع ملتے ہی تھاہ واہ صدر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹمارٹم کے لیئے سول ہسپتال پہنچایا۔

پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہلاک ہونے والی خاتون غازی کوہلی کے نمبردار ملک محمود کی ہمشیرہ اور وائس چیئرمین یونین کو نسل واہ حاجی ملک اورنگزیب کی خالہ تھیں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ملزم کی گرفتاری کے بعد قتل کی اصل وجوہات کا پتہ چل سکے گا۔