لاہور (جیوڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا مشہود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سڑکوں پر محاز آرائی سے قومی سلامتی کمزور ہو جاتی ہے۔
آج سیاسی بونوں کو اپنی شکست نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا طاہر القادری نے اشتعال انگیز تقاریر کیں عوام کو جو تھوڑی بہت پریشانی اٹھانا پڑی، شام تک ختم ہو جائے گی، بہت بڑی تھیراٹ تھی اور ہے۔ انہوں نے کہا سیاسی تناؤ کم کرنے کیلئے حکومت جھکنے کیلئے تیار ہے۔
رانا مشہود نے کہا کسی بھی حلقے میں دوبارہ گنتی کا فیصلہ الیکشن ٹربیونل نے کرنا ہے۔ ان مزید کہنا تھا طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے قانونی مشاورت مانگی ہے۔
انہوں نے کہا ایلیٹ کے جوان کے قاتل کو قانون کے مطابق سزا دلوائیں گے، اس دفعہ سب لوگوں کی ویڈیو فوٹج بن رہی ہے۔ شمالی وزیرستان کی طرح بنایا گیا نوگوایریا ختم کیا جائے گا۔
اس سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرت ہوئے کہا ایوان وزیر اعلیٰ مال روڈ لاہور پر پنجاب کے وزیر قانون رانا مشہود نے ڈاکٹر طاہر القادری کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا وہ عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر بچنا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہو گا قانون ضرور حرکت میں آئے گا کیونکہ قادری دھشت گردی کے ساتھ ساتھ ریاست کی رٹ کو بار بار چییلنج کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر قانون نے ماڈل ٹاون کے رہائشیوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تھوڑا صبر کر لیں خارجی فتنے کو جلد منطقی انجام تک پہنچا دیں گے۔
رانا مشہود نے مزید کہا کہ آرٹیکل 245 کے تحت پنجاب میں فوج بلانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ امن و امان کے لیے پولیس کو بروئے کار لا رہے ہیں، ضرورت پڑی تو رینجر کو بلایا جا سکتا ہے۔