لی ووڈ(جیوڈیسک) اداکارہ بپاشا باسو آج کل اداس ہیں۔انہیں اچھے دوستوں کی کمی محسوس ہورہی ہے۔ بالی ووڈ کی تیکھے نینوں والی اداکارہ بپاشا باسو کی جان ابراہام سے دوستی ٹوٹے دوسال ہونیکو ہیں۔ وہ کسی کو کچھ کہیں نہ کہیں مگر اچھے دوستوں کی کمی تو محسوس ہوتی ہی ہے۔
کچھ دن پہلے جان کو یاد نہ کرنے والی بپاشاآج کل کافی اداس ہیں۔کہتی ہیں اچھے دوست تو مشکل سے ملتے ہیں۔ مگر ان کے پاس تو بالکل ہی نہیں۔ فلم انڈسٹری میں کوء ایسا نہیں جسے دوست سمجھ کر دل کی باتیں کی جائیں۔
ان کا غم بھی اپنی جگہ بجا ہے ۔بپاشا باسو آج کل ہارر فلموں میں خوفناک نظرآرہی ہیں اس لئے اب انہیں رومینٹک فلمیں کم ہی ملتی ہیں ۔۔یوں ان کے فلمی دوست بھی چھوڑ کر چلے گئے۔