پر اسرار قاتل کے گرد گھومتی ہارر فلم” اسٹیج فرائیٹ” کا ٹریلر جاری

Stage Fright

Stage Fright

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی وڈ میں آجکل ایک پُر اسرا قاتل کے چرچے زوروں پر ہیں، اسی سلسلے میں ہارر فلم اسٹیج فرائیٹ’Stage Fright’ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ہدایت کار جیروم سیبل کی اس فلم میں مرکزی کردارمیٹ لوف اور منی ڈریورنبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ایلی میکڈونلڈ، ڈوگلس اسمتھ اورکینٹ نولن شامل ہیں۔

میگینٹ اسٹوڈیوز کے تحت بننے والی اس فلم کی کہانی انسانی خون کے پیاسے ایک ایسے پُر اسرار قاتل کے گِر د گھوم رہی ہے جو ایک قدیم اوپیراتھیٹر میں پرفارم کرنیوالے فن کاروں کو خوفناک انداز میں قتل کر رہا ہے لیکن پولیس کوئی بھی سراغ لگانے میں ناکام رہتی ہے۔

دل دہلا دینے والے واقعات کی عکاسی کرتی اس سنسنی خیز فلم کو دیکھنا ہے تو دِلوں کو تھام کر دیکھئے گا جو 9مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔