بھٹوں پر بچوں سے جبری مشقت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی پی او قصور

Kasur

Kasur

قصور (محمد عمران سلفی سے) پولیس نے بھٹوں پر چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی پر 19 مقدمات درج کر کے بھٹہ مالک و منشی اور دیگر عملہ سمیت 34 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

بھٹوں پر بچوں سے جبری مشقت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید علی ناصر رضوی نے گزشتہ روز پنجاب حکومت ، آئی جی پنجاب اور آر پی او شیخوپورہ کی ہدایات پر چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے سلسلہ میں بھٹوں کی انسپکشن کے دوران بھٹہ مالکان اور مزدورں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور مزدوروں کے بچوں کو تعلیم دلوانا اولین ترجیح ہے ضلع بھر میں چائلڈ لیبر کے آرڈیننس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے جس کیلئے باقاعدہ طور پر ضلعی پولیس کی طرف سے ایس ڈی پی اوز پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جو روزانہ کی بنیا د پر کام کررہی ہیں۔

چیکنگ کے دوران انہوں نے مزدوروں سے کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے بچے سکول جائیں انہوں نے بھٹہ مالکان ،منشی اور دیگر عملہ کو متنبہ کیا کہ اگر بھٹہ مزدوروں کے بچوں نے سکول جانے کی بجائے بھٹوں پر کام کیا تو ان کے خلاف مقدمات درج کر کے حوالات میں بند کر دیا جائیگا۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126