نیویارک (جیوڈیسک) امریکی ماڈل اور ٹی وی سٹار کم کرڈیشیئن ویسٹ نے ایک ویب سائٹ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ واپس لے لیا ہے۔
ویب سائٹ نے کہا تھا کہ پیرس میں کم کرڈیشیئن نے اپنے لوٹے جانے کی جھوٹی افواہ پھیلائی تھی۔ ان کے وکیل نے کہا ہے کہ طرفین نے اس مسئلے کو حل کر لیا ہے۔
ویب سائٹ نے کہا تھا کہ 35 سالہ اداکارہ نے رواں ماہ کے اوائل میں بندوق کے زور پر فرانسیسی دارالحکومت کے ایک لگژری اپارٹمنٹ میں اپنے لوٹے جانے کی جھوٹی خبر پھیلائی تھی۔
کم کرڈیشیئن نے انشورنس کمپنی کو بتایا تھا کہ اُن کے لاکھوں ڈالر کے زیوارت بھی چوری ہو گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں مسلح ڈاکوؤں نے پولیس کی وردی میں کم کرڈیشیئن کو پیرس کے ایک فلیٹ میں بندوق کے زور پر لوٹ لیا تھا اور زیورات کا ڈبہ لے کر فرار ہو گئے تھے۔ جس میں تقریبا 67 لاکھ ڈالر کے زیورات تھے۔
انھیں مرکزی پیرس کے ایک ہوٹل کے کمرے میں لوٹا گیا ان کے شوہر ریپر کینیے ویسٹ کو جب اس واقعے کا علم ہوا تو وہ نیویارک میں جاری میڈوز فیسٹیول چھوڑ کر قبل از وقت چلے گئے تھے۔
ویسٹ نے اپنے کنسرٹ کے ناظرین سے کہا کہ قبل وہ از وقت اس لیے جا رہے ہیں کہ ان کے ‘اہل خانہ کے ساتھ ناگہانی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔’ اُن کے ترجمان کے مطابق کم کرڈیشیئن کو ‘اس واقعے میں کوئی چوٹ تو نہیں آئی لیکن وہ ہل کر رہ گئی ہیں۔’
خیال رہے کہ 35 سالہ کم دو بچوں کی ماں ہیں اور انھوں نے موسیقار کانیے ویسٹ سے شادی کی ہے اور وہ اپنی ریئلٹی ٹی وی سیریز کی بدولت امریکہ میں بہت مقبول ہیں۔