مشی گن (جیوڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان سے ملاقات کا اشارہ دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تین سے چار ہفتوں میں ملاقات ہو سکتی ہے، مشی گن میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے شمالی اور جنوبی کوریا کے رہنمائوں کی ملاقات کو خوش آئند قرار دیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا وہ اُن سے ملاقات میں کوریائی خطے کو ایٹمی اسلحہ سے پاک کرنے پر زور دیں گے، ملاقات کے کیا نتائج سامنے آئیں گے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں میڈیا کے نمائندوں کو وائٹ ہائوس کی جانب سے دیئے جانے والے سالانہ عشائیہ میں شرکت کے بجائے مشی گن میں ریلی سے خطاب کیا، انہوں نے گزشتہ برس بھی عشائیہ میں شرکت نہیں کی تھی۔