پیانگ یانگ (جیوڈیسک) پیشکش صدر کم جونگ ان نے نئے سال کے موقع پر ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تقریر میں کی۔
انھوں نے کہا کہ اگر پیانگ یانگ کی شرائط مان لی جائیں تو جنوبی کوریا کی صدر پارک گون ہائے سے ملاقات کرنے کے لئے تیار ہیں۔
پیر کے روز جنوبی کوریا نے متعدد معاملات پر شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی جن میں کوریائی جنگ میں جدا ہونے والے خاندانوں کے افراد کا ملاپ شامل ہے۔
صدر کم جونگ ان نے کہا کہ ماحول اور حالات کو دیکھتے ہوئے اعلیٰ سطح کے اجلاس منعقد کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
شمالی کوریا اس سے قبل جنوبی کوریا کی جانب سے پیش کئے جانے والے وحدت کے منصوبے کو شمالی کوریا کو ہڑپ لینے کے منصوبے کے طور پر بیان کرتا رہا ہے۔ کم جونگ نے کہا کہ وہ سیول، پیونگ یانگ یا پھر شمالی یا جنوبی کوریا کے کسی بھی شہر میں بات کرنے کے لئے تیار ہیں جہاں شمالی کوریا کے اہلکار بات کرنا چاہیں۔