مصطفی آباد کی خبریں 24/1/2015

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)شاہ عبداللہ کی وفات پر پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور عالم اسلام کی عظیم شخصیت کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میںشاہد عمر، محمد شاہد قادری ،منیر احمد بھٹی، زبیر احمد بھٹی،ڈاکٹر رحمت علی، عبدالقیوم،سارنگ جاوید، اصغر علی شہزاد، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی ، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری، سجاد احمد جٹ، عبدالمنان سلفی، بابا طارق مقبول، ارشد علی جوئیہ، صابر علی، قیصر عباس، سید اسرار احمد زیدی شاہ، محسن علی شاہ،حافظ طاہر اقبال،الیاس ملک، ارشد علی شامی، رانا عرفان ودیگر صحافیوں نے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال کر دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ آج عالم اسلام ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گیا ہے، سعودی شاہ کی وفات سے پاکستان ایک انتہائی مخلص دوست سے محروم ہو گیا ہے اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پر کرنا آسان نہ ہو گا۔ پوری پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)اوپر تک منتھلی دیتا ہوں خبریں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، محکمہ جنگلات کے گارڈ نے خبریں شائع ہونے کے بعد لکڑی چوری کا دھندہ مزید بڑھا دیا، قومی اخبارات میں خبریں شائع ہونے کے باوجود محکمہ کاروائی کرنے سے قاصر، فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات قصور کا گارڈ محمد مشتاق عرصہ داراز سے اپنے کارندوں لکڑی چوری کراکر ہزاروں روپے روزانہ کما رہا تھا جسکی خبریں مختلف قومی اخبارات میں شائع کی گئی، لیکن محکمہ کے افسران نے اس کی منتھلی دینے کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے اس کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی جس کی وجہ سے مذکورہ کرپٹ اور نااہل گارڈ نے حوصلہ مزید بڑھ گیا اور اس نے لکڑی چوری کا دھندہ مزید بڑھا دیا، مذکورہ گارڈ عرصہ داراز سے علاقہ میں تعینات ہے اور اس نے ہر گائوں میں اپنے کارندے رکھے ہوئے ہیں جن کے ذریعے لکڑی چوری کرکے فروخت کی جاتی ہے، محکمہ کے افسران کی آنکھوں پر نوٹو ں کی پٹی بندھی ہونے کی وجہ سے کوئی کاروائی نہیں ہو رہی، شریف شہریوں کو تنگ کرنا گارڈ کا عام وطیرہ ہے، اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ گارڈ اور اس کے دھندہ میںملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ملازمت کی غیر یقینی صورتحال اعلی تعلیم یافتہ ایجوکیٹرز کو گھن کی طرح چاٹ رہی ہے ۔ کنٹریکٹ سسٹم کو محکمہ تعلیم سے خیر باد کہنا وقت کا تقاضا ہے۔محکمہ تعلیم پنجاب میں کنٹریکٹ پر بھرتی ایجوکیٹر زکو تاریخ تقرری سے مستقل کیا جائے۔2009 ء میں مستقل ہونے والے ایجوکیٹرز کو بھی دیگر محکموں کی طرح پے پروٹیکشن کا حق دیا جائے۔وفاق کی طرح پنجاب میں بھی تمامS.S.T اساتذہ کو گریڈ 17، E.S.T اساتذہ کو گریڈ 16 اور تمام P.S.T اساتذہ کو گریڈ 14 دیا جائے۔وفاقی اداروں میں دیا جانے والا ٹیچنگ الائونس بھی پنجاب کے تمام اساتذہ کو دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ایجوکیٹر رہنما محمد افضل شاہین نے مہر محمد اشرف کی رہنمائی میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے الیکشن 2013 ء سے پہلے محکمہ تعلیم پنجاب میں بھرتی تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کیا۔نگران حکومت نے ان کی مستقلی پر الیکشن قریب ہونے کی وجہ پابندی لگا دی۔الیکشن ہوئے تقریبا ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ ہو چکا ہے لیکن پنجاب کے ہزاروں ایجوکیٹر مستقلی کی امید لئے انتظار کی سولی پر لٹکے ہوئے ہیں۔ اس دوران کچھ کنٹریکٹ ملازمین اپنے خالق حقیقی سے جا ملے لیکن ان کے ورثاء ان کے مستقل نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی قسم کی امداد سے محروم ہیں۔خادم اعلیٰ پنجاب ہنگامی بنیادوں پردوران ملازمت وفات پانے والے کی مالی مدد اور ان کے یتیم بچوں کے لئے پنشن دینے اور تمام کنٹریکٹ ملازمین کو تاریخ تقرری سے مستقل کرنے کا اعلان کریں۔تمام اساتذہ کیلئے سپیشل تنخواہ کے پیکچ کا بھی اعلان کریں۔