اسلام آباد (جیوڈیسک) سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد وزیر اعظم نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے ریاض پہنچے تھے، جس میں شرکت کے بعددونوں رہنما وطن پہنچ گئے ہیں۔
وزیر اعظم نواز شریف نے نئے سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ مقرن کےنام پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہونے کی امید کا اظہار کیا۔