ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹی 2007 کے بعد شاہ رخ خان اور دپیکا کی جوڑی پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے جن کی نئی ایکشن کامیڈی فلم چنائے ایکسپرس کے ٹریلر کے بعد نئے رومانٹک گانے کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔ امیتابھ بھٹا چاریہ کے تحریر کرد ہتتلی کے بولوں پر مبنی اس گانے کوچن مئی سریپادہ اور گوپی سندر کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں شاہ رخ خان اپنی ہیروئن دپیکا کیساتھ رومانس کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ گانے سمیت فلم کی موسیقی موسیقار جوڑی وشال شیکھر نے ترتیب دی ہے۔
ہدایتکار روہت شیٹھی کی فلم چنائے ایکسپریس میں شاہ رخ اور دپیکا کیساتھ ساتھ ستھیا راج، منورما اور کپل شرما اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ رانی مکھرجی فلم میں بحیثیت مہمان اداکارہ شامل ہونگی۔ شاہرخ خان کی اہلیہ گوری خان کی پروڈیوس کردہ اس ایکشن کامیڈی فلم میں چھ سال بعد بلاک بسٹر فلم اوم شانتی اومکی جوڑی پھر ساتھ نظر آئیگی۔
جسکی کہانی ایک آدمی کے ممبئی سے رامیشورم تک کے سفر کے گرد گھومتی ہے۔ریڈ چلیز اینٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے بننے والی فلم چنائے ایکسپرس موشن پکچرز کے تحت رواں سال عید کے موقع پر 8 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔