ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ اپنی آنے والی فلم چنائی ایکسپریس کی تشہیر کے لئے بھوپال پہنچ گئے، فلم کی موبائل گیم بھی لانچ کر دی گئی ہے۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے نوابوں کے شہر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس فلم کے بنانے کا مقصد بھارتی کے کلچر کے مختلف رنگ دکھانا ہے۔
مختلف رہن سہن، زبان ،خوراک اور مذہب کے باوجود لوگ محبت سے ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں۔اس سے پہلے شاہ رخ نے فلم کی موبائل گیم بھی لانچ کی، را ون کے بعد یہ شاہ رخ کی دوسری فلم ہے جس کی ویڈیو گیم بھی بنی ہے،فلم آٹھ اگست کو ریلیز کی جائے گی۔