ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار شارخ خان برطانوی شہریوں کے بھی سپر سٹار ہیں، فلم چنائے ایکسپریس کی تشہیر کے لیے لندن جانے والے کنگ خان بالی وڈ کے ٹام کروز بن گئے۔ شارخ خان ان دنوں اپنی نئی کامیڈی ایکشن فلم چنائے ایکسپریس کی تشہیرمیں مصروف ہیں۔
اس سلسلے میں کنگ خان نے دپیکا پڈکون کے ساتھ لندن کا دورہ بھی کیا جہاں ایک ٹی وی شو میں شرکت کے دوران انہیں بالی وڈ کے ٹام کروز کا نام دیا گیا، برطانوی جریدے میں چھپنے والے مضمون میں شارخ خان کو دنیا کا بڑا فلمی سٹار بھی کہا گیا ہے۔