ممبئی (جیوڈیسک) شاہ رخ خان نے فلم چنائی ایکسپریس کا میوزک لانچ کر دیاان کا کہنا ہے کہ فلم کے گانوں میں لنگی پہننا منفرد تجربہ تھا۔ ممبئی شاہ رخ خان کی فلم چنائی ایکسپریس کا میوزک لانچ کر دیا گیا۔
میوزک لانچنگ کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ فلم کے گانوں کی شوٹنگ کے دوران لنگی پہننا منفرد تجربہ تھا تاہم گرم مقامات پر فلم کی شوٹنگ کے باعث کسی حد تک لنگی پہننا آسان بھی تھا۔
دیپکا پڈوکون جو کہ اس فلم میں شاہ رخ خان کیساتھ کام کر رہی ہیں نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان نے فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کا بہت خیال رکھا اور یہی وجہ ہے کہ انہیں اس فلم میں کام کرکے بہت مزہ آیا۔