ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بالی ووڈکے سپراسٹارشاہ رخ خان کندھے کے کامیاب آپریشن کے بعد گھر پہنچ گئے،مکمل ٹھیک ہونے میں چھ ہفتے لگیں گے۔شاہ رخ خان کو چنائے ایکسپریس کی شوٹنگ کے دوران دائیں کندے میں تکلیف محسوس ہورہی تھی۔تاہم انہوں نے اس کا اثر کام پر پڑنے نہیں دیا۔
25 مئی کوفلم نمٹاتے ہی انہوں نے لیلاوتی اسپتال کارخ کیاجہاں ان کے کندھے کاکامیاب آپریش کیاگیا۔اسپتال سے ڈسچارج ہونے پرانہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے اپنے مداحوں کاشکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی یہ نویدبھی سنادی کہ انہیں مکمل ٹھیک ہونے میں چھ ہفتے لگیں گے۔