ممبئی (جیوڈیسک) برسوں کے گلے دور ہوئے، برف پگھل گئی اور بالی وڈ کے دو بڑے خان، شاہ رخ اور سلمان پھر دوست بن گئے۔ یہ بات پانچ سال پرانی ہے۔ کترینا کیف کی سالگرہ میں کچھ ایسا ہوا کہ سلمان اور شاہ رخ میں کٹی ہو گئی۔ یاری دوستی ختم، بول چال بھی بند ہو گئی۔ برف پگھلی کل۔
ممبئی میں کانگریسی رہنما اور دونوں کے مشترکا دوست بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں جہاں شاہ رخ موجود تھے کہ سلمان خان بھی میزبان کے ہمراہ پہنچ گئے۔ سلمان نے آگے بڑھ کر شاہ رخ کے کندھے پر ہاتھ رکھا۔ کنگ خان بھی کھڑے ہوئے، سلمان سے ہاتھ ملایا اور پھر گلے بھی ملے۔ کوئی گلے شکوے ہوئے نہ معافی تلافی۔ بس گلے ملے اور بالی وڈ کے دونوں سپر اسٹار، پھر دوست بن گئے۔