شاہ رخ خان کی چنائے ایکسپرس کے پہلے گانے کی وڈیو جاری

Chennai Express

Chennai Express

این جی ٹینئی دہلی2007 کے بعد شاہ رخ خان اور دپیکا کی جوڑی پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے جن کی نئی ایکشن کامیڈی فلم چنائے ایکسپرس”کے ٹریلر کے بعد پہلے گانے کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔ امیتابھ بھٹا چاریہ کے تحریر کردہ ون ٹو تھری فور،گیٹ آن دی ڈانس فلور کے بولوں پر مبنی اس گانے کو وشال ڈالڈانی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جسکی وڈیو میں شاہ رخ خان ساتھ انڈین بیوٹی پریامنی کیساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں جسے راجو سندارم نے کوریوگراف کیاہے جبکہ گانے سمیت فلم کی موسیقی موسیقار جوڑی وشال شیکھر نے ترتیب دی ہے۔ ہدایتکار روہت شیٹھی کی فلم چنائے ایکسپریس میں شاہ رخ اور دپیکا کیساتھ ساتھ ستھیا راج،منورما اور کپل شرما اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

جبکہ رانی مکھرجی فلم میں بحیثیت مہمان اداکارہ شامل ہونگی۔شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کی پروڈیوس کردہ اس ایکشن کامیڈی فلم میں چھ سال بعد بلاک بسٹر فلم اوم شانتی اوم کی جوڑی پھر ساتھ نظر آئیگی جسکی کہانی ایک آدمی کے ممبئی سے رامیشورم تک کے سفر کے گرد گھومتی ہے۔ ریڈ چلیز اینٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے بننے والی فلم چنائے ایکسپرس”یو ٹی وی موشن پکچرز کے تحت رواں سال عید کے موقع پر8اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔