شاہ فیصل زون میں بلدیہ کورنگی کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGI KARACHI

SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGI KARACHI

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کی ہدایت پر شاہراہوں پر ٹریفک جام کے حوالے سے عوامی شکایات اور علاقائی خوبصورتی پر بد نما داغ بننے والے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات اور رکاوٹوں کے خلاف گرینڈ آپریشن تیز ی کے ساتھ جاری ہے شاہ فیصل زون میں محکمہ انسداد تجاوزات نے گزشتہ دو روز کے دوران شاہ فیصل کالونی نمبر3مین بازار اور اہم شاہراہوں پر قائم سینکڑوں تجاوزات اور رکاوٹوں کا خاتمہ کردیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو نے کہا ہے کہ عوامی سہولت کی راہ میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائیگا شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کو یقینی بنا نے کے لئے سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو تجاوزات اور رکاوٹیں ختم کی جائیں انہوں نے تاجر برادری اور عوام سے پیل کی ہے کہ وہ علاقائی خوبصورتی اور عوامی سہولت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں ۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی امیر بخش جونیجو کے ہمراہ ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ ہفتہ وار تعطیل کے باوجود بلدیہ کورنگی کے تحت معمول کے مطابق جاری صفائی وستھرائی اور تجاوزات کے خالف جاری آپریشن کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،ڈاپٹی ڈائریکٹر اسلم پرویز انفارمیشن آفیسر شاہ فیصل زون محمد ارشد اور دیگر بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ علاقائی خوبصورتی کے حوالے سے بھی اقدامات تیز کئے جائیں ۔

تمام زونز میں شاہراہوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات کے خاتمے کی مہم کو تیز کیا جائے اور شاہراہوں کی دیواروں سے وال چاکنگ ختم کیا جائے اور شاہراہوں پر آویزاں بینرز جو کہ علاقائی خوبصورتی پر بد نما داغ کا باعث ہیں انہیں فی الفور اُتار دیئے جائیںایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے شاہ فیصل زون کے تحت شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے ھوالے سے جاری مہم کا معائنہ کیا اور ہدایت کی آخری تجاوزات کے خاتمے تک بلا تفریق مہم کو جاری رکھا جائے ۔