کراچی: شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے زیر اہتمام آج 68 واں جشن آزادی ملی جو ش و جذبے کے ساتھ منا یا جائے گا

کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے اہل وطن کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادی کا جشن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے عزم کے ساتھ منایا جائے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے باہمی تعاون سے ترقی اور خوشحالی کے سفر کو جاری رکھ کر پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنا نے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

جشن آزادی کے موقع پر عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کی فراہمی کے لئے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی جانب سے صفائی وستھرائی، صحت مند ماحول کے قیام اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں۔ شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے زیر اہتمام آج 68 واں جشن آزادی شایان شان طریقے سے ملی جوش و جذبے کے ساتھ منا یا جائیگا۔

جشن آزادی کی مناسبت سے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی مرکزی عمارت سمیت تمام سرکاری عمارتوں اور اہم شاہراہوں کو برقی قمقموں اور قومی پرچموں اور رنگ برنگی جھنڈیوں کے ساتھ خوبصورتی سے سجایا گیا ہے تعلیمی اداروں، سیاسی و سماجی اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا۔

Imran Aslam,Visiting

Imran Aslam,Visiting