شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی میں خصوصی صفائی مہم،حق پرست اراکین اسمبلی نے انسداد ڈینگی اور شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

کراچی:شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی میں خصوصی صفائی و ستھرائی اور سرسبز مہم کے حوالے سے انتظامات تیزی کے ساتھ جاری ہفتہ اور اتوار عام تعطیل کے باوجود بلدیہ کورنگی کا عملہ شاہراہوں سے برساتی پانی کی نکاسی ااور صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری خصوصی مہم میں مصروف رہا حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان اور ایم پی اے نشاط ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے جاری خصوصی صفائی مہم اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے بلدیہ کورنگی شاہ فیصل زون کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کیا

اس دوران ریتا پلاٹ شاہ فیصل کالونی نمبر1میں پودا لگا کر شجر کاری مہم اور انسداد ڈینگی مہم کا آغاز بھی کیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے سرسبز اور صحت مند ماحول کا قیام بلدیاتی اداروں کی اولین اور اہم ذمہ داری ہے انہوں نے کہاکہ سرسبز ماحول کا قیام عوامی تعاون کے ذریعے ہی ممکن بنایا جاسکتا ہے رکن قومی اسمبلی نے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ شجر کاری مہم عوامی تعاون کے ذریعے چلائی جائے اور اس کی افادیت سے عوامی شعور کو بیدار کیا جائے انہوں نے بلدیاتی اداروں کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی مسائل کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے شکایتی مراکز کو فعال بنائیں اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنا یا جائے

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہا کہ بلدیہ کورنگی کے تحت صاف سرسبز اور پر امن سندھ مہم کے حوالے سے صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات جاری ہیں انہوں نے کہاکہ ضلع کورنگی میں سرسبز ماحول کے قیام کے لئے بلدیہ کورنگی کے تینوں زونز شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون میں 10ہزار سے زائد پودے لگا ئے جائیں گے۔

KORANGI KARACHI

KORANGI KARACHI